مودی ایڈوانی کے پاوں چھونے کیلئے جھکے تو انہوں نے دیکھا تک نہیں: بی بی سی
مودی ایڈوانی کے پاوں چھونے کیلئے جھکے تو انہوں نے دیکھا تک نہیں: بی بی سی
نیو دہلی (بی بی سی )بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما لال کرشن ایڈوانی اور وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی نے مودی کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار کا اعلان کئے جانے کے بعد بھوپال میں پہلی بار ان کے ساتھ اکٹھے ایک تقریب میں شرکت کی۔ دونوں رہنما ملے ضرور لیکن اس ملاقات میں گرمجوشی نظر نہیں آئی۔ نریندر مودی نے جھک کر لال کرشن ایڈوانی کے پاو¿ں بھی چھوئے۔ وہیں ایڈوانی نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اور گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو گلدستے پیش کئے۔ جب مودی ایڈوانی کے پاو¿ں چھونے کے لیے جھکے تو انہوں نے مودی کی طرف دیکھے بغیر ہی اپنے ہاتھ جوڑ لئے۔ نریندر مودی آج کل سیاسی جلسوں سے خطاب کرنے میں مصروف ہیں۔ پارٹی کارکنوں کے اجتماع میں ایڈوانی نے کہا کہ ’آج بی جے پی کو جو مقام حاصل ہوا ہے وہ جذباتی تقریروں کی وجہ سے نہیں بلکہ پارٹی کے کارکنوں کی محنت اور لگن کی وجہ سے ملا ہے۔ ہم صرف تقریروں کے دم پر الیکشن نہیں جیت سکتے بلکہ جیت کام کے دم پر ہی ملے گی‘۔ ایڈوانی نے اپنے خطاب میں این ڈی اے کی حکومت، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ رمن سنگھ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ اور گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں مودی کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار بنائے جانے کا خصوصی ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی شکل میں ملک کو ایک اچھا رہنما ملے گا۔ نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کانگریس کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے بعد بی جے پی ہی مرکز میں حکومت بنائے گی۔ مودی نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’دوسرے انتخابات کانگریس نہیں لڑے گی بلکہ سی بی آئی لڑے گی۔ کانگریس میں اب بی جے پی سے مقابلہ کرنے کا دم نہیں ہے۔ پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ نے بھی اگلے عام انتخابات میں مرکز میں حکومت بنانے کا دعویٰ کیا۔ راج ناتھ نے کہا کہ 2014 میں مودی کو وزیرِ اعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔