• news
  • image

اسرائیل کا فلسطینیوں پر پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا فلسطینیوں پر پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس(اے پی اے)اسرائیل نے فلسطینیوں پر عائد پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اس اعلان کے تحت فلسطینیوں کو اسرائیل میں ملازمتوں کے لیے نئے اجازت نامے بھی دیے جائیں گے ،یہ اعلان اسرائیل کے بین الاقوامی تعلقات کے وزیر یووال اسٹائنز نے نیویارک میں ایک اجلاس کے بعد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر عائد پابندیوں میں کچھ نرمی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں کام کرنے کے لئے فلسطینیوں کو 5ہزار نئے ورک پرمٹ جاری کئے جارہے ہیں۔ ایلن بائے برج کراسنگ کھلنے کا وقت بڑھایا جائے گا اور غزہ میں تعمیراتی سامان کی نئی درآمدات کی اجازت دی جائے گی۔ اسرائیلی وزیر نے کہا کہ ہم مستحکم، سرگرم اور خوشحال فلسطینی معیشت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہتر اقتصادی ماحول بہتر سیاسی ماحول کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر نے کہا کہ اور مضبوط فلسطینی معیشت اسرائیل کے لیے اچھی ہے بعدازاں فلسطینی وزیر خزانہ شیری بشارہ کا کہنا تھا کہ یہ تنازہ 50 سال سے جاری ہے، اور یہ ضروری ہے کہ ہم اس کا حل تلاش کریں۔ اسے اسی طرح جاری رکھنا ناممکن ہے۔“انہوں نے اس بات چیت کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ ۔ بشارہ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ ”ہمیں اس حقیقت کا بالخصوص احساس ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست قائم نہیں کر سکتے ہیں جس کا پورا انحصار بیرونی امداد پر ہو۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن