جعلی ڈگری : وزیر مواصلات خیبر پی کے یوسف ایوب نااہل پی کے 50 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم
جعلی ڈگری : وزیر مواصلات خیبر پی کے یوسف ایوب نااہل پی کے 50 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم
ایبٹ آباد (نوائے وقت نیوز) الیکشن ٹریبونل نے صوبائی وزیرخیبر پی کے، کے یوسف ایوب خان کو نااہل قرار دے دیا۔ یوسف ایوب پی کے 50 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ انہیں جعلی ڈگری کی بنا پرنااہل قراردیا گیا۔یوسف ایوب خان صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات تھے۔ الیکشن ٹریبونل نے اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ یوسف ایوب خان کے خلاف مسلم لیگ ن کے مخالف امیدوارقاضی محمد اسد نے جعلی ڈگری کی درخواست دائر کی تھی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیارتھاکہ یوسف خان نے 2005ءمیں نظامت کے عہدے کیلئے بی اے کی جعلی ڈگری جمع کرائی تھی۔ الیکشن ٹریبونل نے سماعت کے دوران ہری پور سے منتخب ہونے والے ایم پی اے یوسف ایوب خان کو نااہل قراردے دیا۔یوسف ایوب سابق صدر اور فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے اور سابق وزیر خارجہ و سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کے بھتیجے ہیں، یوسف ایوب عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔
ھ