• news

ہاکی کھیل کو بچانے کے لئے برسر اقتدار ”ٹولہ “ کو گھر بھیجا جائے : نوید عالم

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ و اولمپئن نوید عالم نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قومی کھیل کے معاملات کو درست سمت میں چلانے کے لئے وزارت کھیل کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری کی فوری منظوری دیں۔ پاکستان ہاکی کو چار کے ٹولہ کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے کو فوری گھر بھجوا کر غیر متنازعہ شخصیت کو صدر نامزد کیا جائے جس کے لئے میر ظفراﷲ جمالی موزوں ہیں۔ موجودہ فیڈریشن نے غیرآئینی انتخابات کا اعلان کیا ہے‘ انتخابات میں شریک ہونگے نہ غیر قانونی انتخابات ہونے دینگے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوید عالم نے کہا کہ موجودہ فیڈریشن مسلم لیگ ن کا نام بدنام کر رہی ہے۔ آصف باجوہ کے استعفیٰ کے ساتھ صدر پی ایچ ایف کو اصولی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے تھا۔ سینئر کھلاڑیوں کو ان کا م¶قف سنے بغیر قومی سکواڈ سے باہر کر دینے سے کھلاڑیوں میں مزید مایوسی پھیلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن