جنوبی افریقہ کیخلاف فاسٹ باولنگ موثر ہتھیار ہو گا : محمد اکرم
لاہور (حافظ محمد عمران) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ فاسٹ باولنگ پاکستان کا اہم ہتھیار ہے اور خوش قسمتی سے ہمیں بہت اچھے فاسٹ باولرز میسر ہیں۔ محمد عرفان مکمل طور پر فٹ ہیں اور انہیں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کےلئے ممکنہ کھلاڑیوں میں ضرور شامل کریں گے۔ سپن اور فاسٹ باولنگ دونوں شعبوں میں مضبوط اٹیک موجود ہے جو جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں ہمارا م¶ثر ہتھیار ہو گا۔ خصوصی ملاقات میں کہا کہ محمد حفیظ باصلاحیت کھلاڑی ہے، ایک دو میچوں میں بری پرفارمنس سے کیرئیر ختم نہیں ہو جاتا، تنقید کرنے والے ذاتیات کی حد نہ پھلانگیں۔ میری موجودگی میں وسیم اکرم کا فاسٹ با¶لرز کو با¶لنگ ٹپس دینا کوئی قابل اعتراض بات نہیں، میں اب عمران خان کو بھی بلانے کی کوشش کر رہا ہوں تاکہ پاکستانی فاسٹ با¶لرز کو ان لیجنڈز سے سیکھنے کا موقع مل سکے۔