بھارتی سپریم کورٹ نے این سری نواسن کو کام سے روک دیا
ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے سربراہ این سری نواسن کو کام سے روک دیا۔ دوسری جانب سری نواسن اپنی ضد پر اڑے ہوئے ہیں، کہتے ہیں الیکشن میں ضرور حصہ لیں گے۔ بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ سری نواسن دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد بھی عدالت میں دائر درخواست کے فیصلے تک عہدہ نہیں سنبھال سکیں گے۔کیس کی آئندہ سماعت پیر کو ہو گی۔ سری نواسن کام سے روکے جانے کے باوجود تیار نہیں ہیں اور انہوں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری نواسن کا کہنا ہے کہ عدالت نے انہیں سالانہ جنرل میٹنگ اور الیکشن میں حصہ لینے سے نہیں روکا اس لئے وہ الیکشن میں ضرور حصہ لیں گے۔