ثانیہ مرزا پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں
ٹوکیو(اے پی پی)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پان پیسفک اوپن ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مرزا اور کارا بلیک نے سیمی فائنل میں ہسائی سیو وائی اور پینگ شوئی پر مشتمل چینی جوڑی کو شکست دی۔ ٹو ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی دار کارا بلیک نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہسائی سیو وائی اور پینگ شوئی پر مشتمل چین کی جوڑی کو 6-4 اور 6-2 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔