سپر سیریز ‘ چیمپئنز ٹرافی ‘ قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
لاہور (سپورٹس رپورٹر) دورہ آسٹریلیا اور جاپان کی تیاری کے لئے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں سے 9 کھلاڑیوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ کے لئے ہیڈ کوچ و منیجر طاہر زمان کو رپورٹ کر دی ہے جبکہ باقی 18 کھلاڑی سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کے اختتام پر یکم اکتوبر کو کیمپ میں رپورٹ کرینگے۔ کیمپ میں رپورٹ کرنے والے کھلاڑی آج سے دو سیشنز میں پریکٹس کا آغاز کرینگے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دونوں ٹورنامنٹس کی تیاری کے لئے 27 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر رکھا ہے جن میں عمران شاہ، عمران بٹ، خرم مجید، ایم عمران، محمد عتیق، عامر شہزاد، شفقت رسول، یاسر شبیر، محمد سلمان حسین، مظہر عباس، امین یوسف، محمد خالد، سید کاشف شاہ، محمد رضوان جونیئر، محمد توثیق، ایم فیصل قادر، محمد دلبر، علی شان، محمد عمیر، محمد عمر بھٹہ، زوہیب اشرف، محمد کاشف جاوید، عماد شکیل بٹ، محمد سلیمان، ایم ارسلان قادر، احمد زبیر اور ایوب علی شامل ہیں۔