• news

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس، 11 قراردادیں متفقہ منظور

 مظفرآباد (آن لائن) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر قانون ساز اسمبلی کی زیر صدارت ہوا جس میں گیارہ قراردادیں پیش کی گئی جو متفقہ طور پر منظور کی گئی حکومتی پچیس اور اپوزیشن کے آٹھ ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا۔ اجلاس دس بجے کی بجائے ساڑھے دس بجے شروع ہوا اجلاس میں کل گیارہ قراردادیں پیش کی گئی پہلی قرارداد وزیر مطلوب انقلابی ، میاں عبدالوحید ، جاوید اقبال بڈھانوی نے پیش کی جس میں بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والی تباہی میں جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔ بروقت امدادی کارروائی پر پاک فوج کے جوانوں اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس میں دہشتگردی کے حملے میں پاک فوج کے میجر جنرل ثناءاللہ اور لیفٹیننٹ کرنل اور جوان کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ پشاور میں چرچ پر ہونے والے اندوہناک اور بہیمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مسیحی بھائیوں سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے دہشتگردی کا سامنا کرنے اور ان سے نمٹنے کے لیے کوششوں کو سراہا ۔ اجلاس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو اپنی مدت پوری کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ جنگ بندی ، بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ مسلم کانفرنس کی رہنما محترمہ مہر النساء ڈپٹی سپیکر محترمہ شاہین کوثر ڈار ، وزیر اطلاعات حکومت آزاد کشمیر بازی نقوی، راجہ فیصل ، ممتاز راٹھور وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی ، ایم ایل اے سردار میر اکبر خان وزیر قانون اظہر حسین گیلانی نے قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر اجلاس میں منظور کرلی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن