• news

اسفند یار ولی کیخلاف بیان پر اعظم خان ہوتی کو شوکاز نوٹس جاری

پشاور(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی نے اعظم خان ہوتی کو پارٹی کے مرکزی صدراسفندیارولی خان کیخلاف الزامات پر مبنی بیان پرشوکازنوٹس جاری کردیا ہے۔ شوکاز نوٹس جمعہ کے روز باچا خان مرکز پشاور سے جاری کیا گیا پارٹی کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین بشیر خان مٹہ کی جانب سے جاری اس نوٹس میں سینیٹر اعظم ہوتی کو سات روزکے اندر جواب دینے کا کہا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن