ساہیوال: قربانی کیلئے فروخت کئے جانیوالے بیل نے ٹکریں مار کر مالک کو ہلاک کردیا
ساہیوال (آئی این پی) ساہیوال کے قریبی چک میں پالتو بیل نے ٹکریں مار مار کر اپنے مالک کو ہلاک کردیا، بعدازاں بیل کو قربانی کیلئے فروخت کردیا گیا۔ خریدنے والوں نے لے جانے کی کوشش کی تو اس نے احتجاجاً مالک پر حملہ کردیا، بعد میں مالک کے جسم پر اپنا سر رکھ کر آنسو بہاتا رہا۔ گذشتہ روز فاروق نے اسے اپنے دیگر دو بیلوں کے ہمراہ قربانی کیلئے بیوپاریوں کے ہمراہ فروخت کردیا جس پر بیل نے مالک کو سینگوںسے مارنا شروع کردیا جب وہ بیہوش ہوگیا تو اس کے جسم پر اپنا منہ رکھ کر روتا رہا۔