• news

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس اور پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کا مشترکہ اجلاس

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس اور پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کا مشترکہ اجلاس

لاہور (پ ر) سٹیٹ بینک کے ذیلی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈفنانس (نیباف) اور پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے افسران کا اجلاس زیر صدارت ایگزیکٹووائس پریذیڈنٹ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ محمد ایوب ہوا۔ جس میںکوآپریٹو بینک کے سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ان کی ٹریننگ کے حوالے سے ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ نیباف کی ٹیم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بینک کی ضروریات کے مطابق سٹاف ٹریننگ کا اہتمام کریں گے اور موجودہ حالات کے مطابق سٹاف کو تیار کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن