متاثرین زلزلہ کیلئے لاہور چیمبر کی طرف سے تعاون کی اپیل
متاثرین زلزلہ کیلئے لاہور چیمبر کی طرف سے تعاون کی اپیل
لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور چیمبر نے تاجروں، صنعتکاروں اور لاہور چیمبر کے ممبران سے اپیل کی کہ وہ اپنے مصیبت زدہ بلوچی بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں جو کھلے آسمان تلے بے یارومددگار بیٹھے ہیں۔ لاہور چیمبر میں ایک اجلاس کے دوران بلوچستان میں زلزلے سے تباھی پر اظہار افسوس اور بلوچی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اُن کی ہر ممکن مدد کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت فاروق افتخار نے کی، ایم این اے پرویز ملک، لاہور چیمبر کے نومنتخب صدر انجینئر سہیل لاشاری، نومنتخب نائب صدر کاشف انور، سابق صدر شیخ محمد آصف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق ایڈوائزر محمد علی میاںبھی اس موقع پر موجود تھے۔