• news
  • image

کیانی کو توسیع ملنے کے امکانات کم، نئے آرمی چیف کیلئے رولز مدنظر رکھے جائینگے: ذرائع

کیانی کو توسیع ملنے کے امکانات کم، نئے آرمی چیف کیلئے رولز مدنظر رکھے جائینگے: ذرائع

اسلام آباد (دی نیشن رپورٹ) جنرل اشفاق کیانی کو بطور آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع دئیے جانے کے امکانات کم ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے قوانین اور ضوابط کی پابندی کریگی۔ کئی سابق فوجی افسروں، قانونی اور آئینی ماہرین کے خیال میں موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانا حکومت کیلئے آخری آپشن ہو گا۔ ادھر مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ جانے سے پہلے وزیراعظم نوازشریف کے سامنے چیئرمین لاجسٹکس سٹاف لیفٹیننٹ محمد ہارون اسلم کو چیئرمین جائنٹ چیف سی آف سٹاف کمیٹی مقرر کرنے کی تجویز رکھی گئی تھی جسے نوازشریف نے مسترد کردیا۔ بتا یا گیا ہے کہ وزیراعظم یہ عہدہ پاک بحریہ کو دینا چاہتے ہیں اور نیول چیف ایڈمرل آصف سندھیلہ کو نیا چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بنائے جانے کے واضح امکانات ہیں۔ واضح رہے 1997ءسے یہ عہدہ پاک فوج کے پاس چلا آرہا ہے جبکہ نواز حکومت یہ عہدہ باری باری تینوں مسلح افواج کو دینا چاہتی ہے۔ دریں اثناءعسکری، آئینی اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ 1956ءکی روشنی میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی جاسکتی۔
نیا آرمی چیف

epaper

ای پیپر-دی نیشن