• news

5 سالہ بچی سے زیادتی میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا: نجی ٹی وی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بچی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ بچی زیادتی کیس میں پولیس اہلکار عابد حسین کو حراست میں لے لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس اہلکار سکھ نہر باغبانپورہ کا رہائشی ہے۔ پولیس اہلکار بچی کو قلفی دلانے کے بہانے ورغلا کر لے گیا تھا۔ ملزم کو سی آئی اے پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن