آرمی چیف کی تقرری سے متعلق درخواست کی سماعت 2 اکتوبر کو ہو گی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) آرمی چیف کی تقرری سے متعلق درخواست کی سماعت 2 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں ہو گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی تین رکنی کیس کی سماعت کریگا۔ مذکورہ درخواست شاہد اورکزئی نے دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ وزیر اعظم کو سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کی تقرری سے روکے کیونکہ قواعد کی رو سے آرمی چیف کی تقرری سنیارٹی کی بنیاد پر نہیں بلکہ اہلیت کی بنیاد پر ہوتی ہے۔