• news

نوازشریف، عمران سمیت 700 ارکان اسمبلی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے: الیکشن کمشن

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیراعظم نواز شریف سمیت 700 سے زائد ارکان اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمشن کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں صرف ایک دن رہ گیا ہے۔ چاروں وزرائے اعلیٰ نے بھی ابھی اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائی۔ چودھری نثار اور عمران خان نے اثاثوں کی تفصیل بھی جمع نہیں کرائی۔ اثاثوں کی تفصیل جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر ہے۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن