• news

کھڈیاں خاص: بیٹی کے اغوا کا بدلہ باپ نے ماں بیٹے کو قتل کر دیا

کھڈیاں خاص + قصور (نامہ نگاران) بیٹی کے اغوا کا بدلہ لینے کیلئے باپ نے ماں بیٹا قتل کردئیے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ نواحی گاﺅں کھودے کے صدام حسین نے یوحنا آباد لاہور کے قیس پٹھان کی بیٹی کو عرصہ ایک سال قبل اغوا کر لیا تھا جس کا اسکے باپ کو رنج تھا۔ گذشتہ رات جب مقتولین دیگر گھر والوں کے ساتھ سو رہے تھے تو قیس پٹھان مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دیواریں پھلانگ کر انکے گھر داخل ہوگیا اور صدام اور اسکی والدہ روبینہ کو جگاکر کمرے میں لے گیا اور فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا جبکہ اس کے ساتھی دیگر گھر والوں پر اسلحہ تانے کھڑے رہے۔ ملزمان کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ کھڈیاں نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن