• news

سرے محل پھر فروخت کیلئے پیش

لندن (آئی این پی) ” سرے مینشن“ ایک بار پھر ذرائع ابلا غ میں موضوع بحث بن گیا، کئی سال تک عیاشی کا اڈہ رہنے کے بعد اس کے نئے مالک نے اسے ایک مرتبہ پھر9 ملین پاﺅنڈز( ایک ارب 53 کروڑ روپے) میں فروخت کیلئے پیش کر دیا۔ ہفتہ کو نئے نئے جنسی اور دیگر سکینڈلز شائع کرنے کیلئے مشہور برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مبینہ طور پر انتہائی مہنگے ترین علاقے گوڈل منگ میں 18 سال قبل 1995ءمیں 40 ملین پاﺅنڈز (68 کروڑ 18 لاکھ 40 ہزار روپے) میں خریدے گئے ”سرے مینشن“ کو فروخت کیلئے پھر پیش کر دیا گیا ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق لکڑی کا بنا ہوا یہ محل ”سرے مینشن“جو 365 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے اور اس میں 15 بیڈ رومزاور لاکھوں پاﺅنڈز مالیت کی ڈائننگ ٹیبل کے علاوہ 14 نایاب رائفلیں، مصنوعی مواد سے بنا ایک چیتا اور دیگر قیمتی سامان بھی موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن