• news

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ناقابل برداشت ہے: قاضی احمد سعید

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ناقابل برداشت ہے: قاضی احمد سعید

لاہور(خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ قوم بلدیاتی انتخابات میں ایسے لوگو ں کو منتخب کرے جو حقیقی معنوں میں محب وطن، بے داغ اور لوگوں کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے سر انجام دیں۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ پشاور دھماکوں نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن