نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام تقریری مقابلہ
نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام تقریری مقابلہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام اےوانِ کارکنانِ تحرےک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ لاہور مےں تقریباتِ یوم قائداعظمؒ کے سلسلے میںکالجز و یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان فرمانِ قائداعظم محمد علی جناحؒ ”کفایت شعاری ایک قومی دولت ہے“ منعقد ہوا۔ اس موقع پر جسٹس (ر) منیر احمد مغل نے کفایت شعاری کے فوائد بیان کیے اور کہا کہ نبی کریم نے ایک صحابی سے فرمایا کہ اگر تم چلتی ہوئی نہر کے کنارے بھی بیٹھ کر وضو کرو تو پانی ضرورت سے زائد استعمال نہ کرو۔ پرو فیسر ڈاکٹر پروین خان نے کہا کہ قائداعظمؒ نے مسلم قوم کو متحد کر کے 23 مارچ 1940ءکو منزل کا تعین کر کے محض سات سال کے مختصر عرصے میں پاکستان کا حصول ممکن بنایا۔مصنفین کے فرائض پروفیسر رضوان الحق اور پروفیسر ثمینہ بھٹی نے انجام دےئے۔ نتائج کے مطابق یاسر رشید نے اول، انعم شہزادی نے دوم اور عمر دراز نے سوم انعام حاصل کیا جبکہ حافظ عطاءالمصطفیٰ مدنی اور زینت بٹ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔