• news

عوام میں بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

عوام میں بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع مسجد محمدی اہلحدیث میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی صورت حال کسی بھی لحاظ سے اطمینان بخش اور اچھی نہیں ہے۔ نئی حکومت بھی اپنے دعووں کے برعکس پچھلی حکومتوں کا ہی تسلسل ہے۔ وہی دہشت گردی کے واقعات، مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ، ڈکیتیاں، ناانصافی، زیادتیوں کے واقعات، کچھ بھی تبدیلی نہیں آئی۔ عوام میں بے چینی اور بے یقینی بڑھتی جا رہی ہے۔ غریب انہی مسائل کی چکی میں پس رہا ہے۔ صرف اپنے گناہوں سے توبہ اور خالق حقیقی کی خوشنودی حاصل کرنے سے ہی ہم مسائل سے نکل سکتے ہیں۔ ہر آدمی اپنا محاسبہ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن