• news

طب سے وابستہ افراد انسانی جانیں بچانے کو اوّلین ترجیح بنائیں: پروفیسر بلال زکریا

طب سے وابستہ افراد انسانی جانیں بچانے کو اوّلین ترجیح بنائیں: پروفیسر بلال زکریا

لاہور(نیوزرپورٹر)چیف ایگزیکٹو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر بلال ذکریا نے کہا ہے کہ طب سے وابستہ ہر فرد کو انسانی جانےں بچانے کو اپنی بنیادی اور اولین ترجیح بنانا ہوگا۔ بیماریوں سے انسانی جان بچانے کی جدوجہد میں نرسوں کے اہم کردار سے انکار ممکن نہیں۔اعلی تربیت یافتہ نرسیں نہ صرف اپنے ہسپتالوں بلکہ کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی آئی سی میں منعقدہ ”بیسک لائف سپورٹ“ کے عنوان سے نرسوں کے تربیتی کورس میں شریک نرسوں میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن