پاکستان آگہی پروگرام: مقامی سکول کے طلبہ و اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان
پاکستان آگہی پروگرام: مقامی سکول کے طلبہ و اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان
لاہور (خصوصی رپورٹ) یونیک پبلک ہائی سکول پیر کالونی والٹن روڈ کے طلباءو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اپرمال روڈ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بستی سیدن شاہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وسن پورہ سکیم‘ القلم ماڈل ہائی سکول‘ محمود روڈ اور گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول جیا موسیٰ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 550 تھی۔