• news

ملک میں گندم کی قلت نہیں:سکندر بوسن

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے کہا کہ ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں۔ 10 لاکھ ٹن گندم کا سٹاک موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت کے ریجنل آفس میں خطاب اور صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اجلاس کی صدارت ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین اظہر سعید بٹ نے کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت بجلی کی قلت ملک میں مسئلہ ہے لیکن 10 سے 13 سال بعد ہمیڈ پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش ہو گا۔ پانی ہمارے لئے ”لائف لائن“ ہے ہمیں پانی کے شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم پانی کے مسائل حل نہیں کر سکے اب یہ مسئلے اتنے سیاسی بنا دیئے گئے کہ اسمبلی میں کالاباغ ڈیم پر کوئی با کرے تو اسمبلی میں ہمارے سندھی بھائی کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ یہ ایجنڈے پر نہیں پھر بات کیوں کی۔

ای پیپر-دی نیشن