ریلوے کا این ایل سی کے ساتھ ٹر ینیں چلانے کا معاہد ہ ختم
لاہور (آئی این پی) پاکستان ریلوے نے این ایل سی کے ساتھ ٹرینیں چلانے کا معاہدہ ختم کر دیا۔ ریلوے نے خود ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور این ایل سی کے ساتھ طے پانیوالے معاہدے کے مطابق روزانہ 2 ٹر ینیں چلائی جانی تھیں مگر این ایل سی نے اس معاہدے کے مطابق کام نہیں کیا جس کے بعد ریلوے حکام نے معاہدہ ختم کر دیا اور دونوں ٹرینیں ریلوے خود چلائے گا۔