دنیا بھر میں سالانہ 50 ارب ڈالر کا جوا ہوتا ہے: خیبر پی کے حکومت کا انکشاف
پشاور (آن لائن) خیبر پی کے حکومت نے کرکٹ پر جوئے کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق دنیا میں کرکٹ پر سالانہ 40 سے50 ارب ڈالر کا جوا¿ ہوتا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں 800 سے زائد کرکٹ جوئے کے اڈے ہیں۔ کرکٹ کے علاوہ پرائز بانڈز پر جوا¿ کھیلنا ہے۔ پشاور میں 17 بڑے جوئے کے اڈے مصروف عمل ہیں۔ حیات آباد، تہکال اوکوتوالی میں بڑے جوئے کے اڈے کے ویب سائٹس پر پابندی کی درخواست کر دی ہے۔ پولیس ضلعی انتظامیہ اور انٹیلی جنس اداروں کو جوئے کے اڈے ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔