• news

پشاور دھماکے کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ

لاہور (نامہ نگار) پشاور میںدھماکے کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے اور سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے، خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر، بڑے ہوٹلوں اور مزاروں کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ درباروں، وی وی آئی پیز شخصیات اور اہم سرکاری و غیرسرکاری عمارات خصوصاً قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی عمارتوں اور بڑے ہوٹلوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کردئیے گئے جبکہ تمام اہم عمارات اور تنصیبات کی حفاظت کیلئے مزید سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ بڑے شہروں میں اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ شہر کے داخلی راستوں کی کڑی نگرانی اور اہم سرکاری عمارات، بس و ویگن سٹینڈز اور کاروباری و تجارتی مراکز پر سفید پارچات میں نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن