• news

’’میں پاکستان واپس کیوں آیا‘‘ مشرف نے کتاب لکھنا شروع کر دی: ذرائع

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے وطن واپسی کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے ایک کتاب لکھنا شروع کی ہے جس میں وہ وطن واپسی کے فیصلے کے بارے میں تمام تر تفصیلات سے قوم کو آگاہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ’’میں پاکستان واپس کیوں آیا؟‘‘ کے عنوان سے لکھی جانے والی اس کتاب میں وہ ان حالات کا ذکر کررہے ہیں کہ وہ وطن واپس کیوں آئے۔ ذرائع کے مطابق ان کا موقف ہے کہ ملک میں انتشار کی کیفیت تھی اور اسے کنٹرول کرنے میں قومی قیادت ناکام نظر آ رہی تھی اسلئے انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ قوم کو سہارا دینے کیلئے کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کتاب جلد منظر عام پر آنے کا امکان ہے جس میں پرویز مشرف اپنے ان دوستوں اور عالمی رہنمائوں کا بھی ذکر کررہے ہیں جنہوں نے واپس نہ آنے کا مشورہ دیا تھا اس کے علاوہ وہ طالبان کی دھمکیوں‘ ایک بظاہر مخالف عدلیہ اور سیاسی طور پر بھی بڑی تعداد میں مخالفین موجود ہونے  کے باوجود وطن واپس آنے کے تمام تر حالات کا ذکر کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن