• news
  • image
  • text

بلوچستان میں متاثرین زلزلہ کی مدد کیلئے نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے ریلیف فنڈ قائم کر دیا، دل کھول کر عطیات جمع کرانے کی اپیل

لاہور (خبرنگار) نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے بلوچستان میں متاثرین زلزلہ کی امداد کیلئے ریلیف فنڈ قائم کیا ہے۔ ٹرسٹ کے اعلامیہ کے مطابق ابتلا کے اس وقت میں متاثرین زلزلہ کے ساتھ پوری قوم کو ہمدردی ہے، ان نامساعد حالات میں ہم اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی ہرممکن مدد کریں گے۔ اعلامیہ میں عوام بالخصوص مخیر حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دل کھول کر ریلیف فنڈ میں عطیات دیں، چونکہ متاثرین کو کھلے آسمان تلے شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اس لئے عطیات کے علاوہ غذائی اشیاء چاول، گندم، آٹا، گھی، اچار وغیرہ بھی بطور عطیہ دئیے جا سکتے ہیں۔ عطیات نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے دفتر ایوان کارکنان تحریک پاکستان 100شاہراہ قائداعظم لاہور میں صبح 9بجے سے شام 4بجے کے دوران جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ فون نمبر 99201213اور 99201214 ہیں۔

epaper
آواران: زلزلہ متاثرین امداد کے حصول کیلئے ریلیف سنٹر میں بیٹھے ہیں، دوسری طرف سامان سے لدے ٹرک کھڑے ہیں

ای پیپر-دی نیشن