• news

عراق میں پُرتشدد واقعات... سکیورٹی اہلکاروں سمیت 58 افراد ہلاک

بغداد (اے پی پی) عراق کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور پُرتشدد واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 58 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بغداد کے قریب ترمیا شہر  میں سکیورٹی اہلکاروں کے مرکز پر بم دھماکہ ہوا۔ عراقی مارکیٹ میں بھی صبح سویرے بم دھماکہ ہو گیا۔ وزارت بجلی و پانی کے دفتر کے قریب نصب بم پھٹ گیا۔ بغداد کے شمال میں ایک کیفے پر بھی بم حملہ ہوا ہے۔  ہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ عراق میں پُرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ میاب کے علاقہ  کی مسجد میں خودکش حملے سے پولیس  اہلکار‘ ڈاکٹر اور 40 افراد  مارے‘  76 زخمی ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن