• news

دہشت گردوں سے رابطے، پنجاب حکومت کا 20کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے رکھنے والی 20سے زائد کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے‘ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کالعدم تنظیموں کے متحرک افراد کی فہرستیں بھی تیار کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکو مت کو وفاقی اور صوبائی حکومت کے انٹیلی جنس اداروں نے یہ اطلاعات دی ہیں پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے لوگ دہشت گردوںکو سپورٹ کر رہے ہیں اور بعض دہشت گرد پنجاب کے مختلف شہروں میں موجود ہیں جن کا ملک کے دیگر شہروں میں رابطے بھی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن