غلام حیدر وائیں نے ڈرائینگ روم کی سیاست کو دفن کیا۔ سعد رفیق ...... مشن کو زندہ رکھوں گی۔ بیگم مجیدہ وائیں
میاں چنوں(نامہ نگار) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدر ی غلام حیدر وائیں (شہید) ایک جذبہ کانام تھا۔ میں مسلم لیگ(ن) میں صرف وائیں شہید کی وجہ سے ہوں غلام حیدر وائیںکی 20ویں برسی کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا ملک دہشتگردی، بد امنی اور دوسرے مسائل کا شکار ہے لیکن ہماری حکومت ان مسائل کا مردانہ وار مقابلہ کرے گی، میں خدا کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے وائیں (شہید) کے زیر سایہ رکھا اورغلام حیدر وائیں (شہید) نے ساری زندگی وڈیرہ شاہی اور جاگیرداروں کے خلاف علم بغاوت بلند رکھا اور ڈرائینگ روم کی سیاست کو دفن کردیا۔ بیگم مجیدہ وائیں نے اپنے خطا ب میں کہا کہ غلام حیدر وائیں (شہید) ایک مشن کا نام ہے انہوں نے ساری عمر مسلم لیگ کا پرچم بلند رکھا ان کی شہادت کے بعد میرے ان بیٹوں، بیٹیوں، بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے ہر برے وقت میں میرا ساتھ دیا۔ میں غلام حیدر وائیں (شہید) کے مشن کو زندہ رکھوں گی۔ صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ میاں غلام حسین شاہد نے کہا کہ ہم غلام حیدر وائیں کے شاگرد ہیں سابق وزیراعلیٰ ایک جذبے کا نام تھا۔ ہم انکے مشن کو جاری کھیں گے۔ ڈاکٹر غزالہ شاہین نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں کس طرح شکریہ ادا کروں ان کا جنہوں نے 20برس تک بے لوث ہمارا ساتھ دیا ہمیں کارکنوں پر فخر ہے تقریب سے تہمینہ دولتانہ ایم این اے، سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام، اولمپین و سابق ہیڈ کوچ قو می ہا کی ٹیم چوہدری اختر رسول، رائو سعا دت علی ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)، پیر محمد اسلم بودلہ ایم این اے، بلال بٹ ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) ملتان، انصر علی وائیں سابق چیئرمین بلدیہ، نواب شہزاد خان خاکوانی نے بھی خطاب کیا۔