• news

دھماکوں کا جواب عمران خان سے لیا جائے: غلام بلور

دھماکوں کا جواب عمران خان سے لیا جائے: غلام بلور

پشاور (نوائے وقت نیوز + نیوز ایجنسیاں) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ دھماکوں کا جواب عمران خان سے لیا جائے۔ قصہ خوانی بازار میں دھماکے کی جگہ کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لوگ مر رہے ہیں اور حکومت مذاکرات بھی نہیں کرتی۔ حکومت مستعفی ہو لیکن اس بات سے انکار نہیں کہ حکومت لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن