پاکستان کرکٹ بورڈ ۔۔۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرسٹ کلاس اور ون ڈے ٹورنامنٹس ایک ساتھ کرائے جائیں گے۔ فارمیٹ 1990 کی دہائی میں بھی تھا، اس سے ڈیپارٹمنٹس کا خرچہ کم ہوجاتا ہے، ہر ہفتے کا آغاز چار روزہ میچ سے ہوگا جبکہ ایک دن کے آرام کے بعد انہی دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچ کھیلا جائے گا ۔ اسی طرح پی سی بی نے سکواڈ کی حد 20 پلیئرز سے بڑھا کر 25 کردی جس سے ڈپارٹمنٹس کو ون ڈے سپیشلسٹس اور طویل فارمیٹ کے ماہرین کو ایک ساتھ اسکواڈ میں شامل کرنے میں آسانی ہوگی۔ ان 25 کھلاڑیوں سے ہٹ کر کسی متبادل کو لینے کی اجازت صرف اس صورت میں دی جائے گی جب منتخب پلیئر قومی ٹیم کی نمائندگی کررہا ہوگا۔