• news

پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کا حامی ہوں: بھارتی ہائی کمشنر

لاہور (آئی اےن پی) بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے در میان بہتر تعلقات کا حامی ہوں‘ میں چاہتا ہوں بھارت کے لوگ لاہور اور پاکستان آئیں اور یہاں کے ثقافتی ورثہ کی سیر کریں جس سے دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے قر یب آئیں گے۔ وہ پیر کے روز لاہور میں پیرخانہ میوزےم میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان نے کہا کہ لاہور اےشیاءکا بہترےن شہر ہے اور ےہاں آکر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے، لاہور کی ثقافت اور تارےخ بھارت مےں بھی جانی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن