پاکستان کی درخواست پر سعودی عرب میں 8 پاکستانیوں کی سزائے موت معطل
اسلام آباد (اے پی اے) سعودی عرب نے پاکستانی سفارتخانے کی درخواست پر منشیات سمگلنگ کے الزام میں آٹھ پاکستانیوں کی سزائے موت معطل کر دی۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ تحقیقات مکمل ہونے تک پاکستانی شہریوں کی سزا روک دی جائے۔