• news

نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے 3 ناموں پر مشتمل سمری تیار

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر + اے این این + نوائے وقت نیوز) وزارت دفاع نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کےلئے 3 مجوزہ ناموں پر مشتمل سمری تیار کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے مجوزہ ناموں میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ، پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ اور پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کے نام شامل ہیں۔ جنرل خالد شمیم وائیں 6اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جبکہ وزیراعظم میاں نواز شریف 6اکتوبر تک نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے نام کا اعلان کریں گے۔ دریں اثنا سیکرٹری دفاع نے کہا ہے کہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا فیصلہ جلد ہو گا تاہم اس حوالے سے کوئی سمری نہیں بھجوائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن