صوابی: دو بم دھماکے، ایک شخص جاں بحق، پاراچنار میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک زخمی
صوابی+ پاراچنار (نوائے وقت رپورٹ+ آئی ایف پی) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صوابی اور لائبریری کے قریب 2 بم دھماکے ہوئے جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ کرم ایجنسی کے نواحی علاقہ مالی خیل میں بارودی سرنگ پھٹنے سے اشفاق حسین نامی زمنیدار ایک پاﺅں سے محروم ہوگیا۔ اشفاق حسین اپنے کھیتوں سے واپس آرہا تھا کہ راستے میں نامعلوم تخریب کاروں کی چھپائی ہوئی بارودی سرنگ سے اسکا پاﺅں ٹکرا گیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور اشفاق حسین شدید زخمی ہوگیا۔ ہسپتال میں اسکا ایک پاﺅں ناکارہ ہونے کی وجہ سے اسے کاٹ دیا گیا۔