باجوڑ ایجنسی: جھڑپ میں ایک شدت پسند جاں بحق، لیویز اہلکار زخمی
باجوڑ ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) تحصیل خار باجوڑ ایجنسی کے علاقے شیخ کلے میں شدت پسندوں نے لیویز پوسٹ پر حملہ کیا۔ ایک لیویز اہلکار زخمی ہو گیا۔ لیویز فورس کی جوابی کارروائی سے ایک شدت پسند مارا گیا۔ لیویز چیک پوسٹ پر حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔