• news

حاکموں کی کامیابی کا ایک ہی راستہ ہے

مکرمی ! قرآن پاک میں بارہا ارشاد ہے اگر تم اللہ کے احکامات پر چلو گے تو تمہیں کوئی خوف اور خطرہ نہیں ہو گا۔ اسلام میں سزائیں سخت کیوں ہیں ان کی وجہ سے اگر چور کے ہاتھ کاٹو تو چوری رک جائے، ملاوٹ والوں کو کوڑے لگائیں تو ملاوٹ ختم ہو جائے گی اگر حکومت چور نہیں ہے اور مال بنانے میں ملوث نہیں تو کیوں اسلامی قوانین فوری نافذ نہیں کرتے۔ اس پر اسی لئے عمل نہیں ہوتا کہ سب عیب حاکموں میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میری پسندیدہ اُمت میں مال کا وبال ہے حاکم عوام کا خون چوستے ہیں۔ یہ جو تنحواہیں لیتے ہیں یہ سب عوام کے پیسے ہیں اور یہ قرض لے کر عیاشیاں کرتے ہیں ان کی کہیں نظیر نہیں ملتی ہے۔ قائداعظم قوم کا پیسہ کس طرح خرچ کرتے تھے اللہ نے ان کو کتنی کامیابیوں سے نوازا۔ ہماری نجات کامیابیاں فقط نفاذ اسلام میں ہے۔ (ملک عبدالر¶ف ۔ اسلام پورہ لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن