• news

بیورو کریسی کو لگام کون ڈالے گا

مکرمی! پاکستان میں بیوروکریسی کسی حد تک حکومت بنانے اور گرانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اسی چکر میں بیوروکریسی نے اپنے اصول و ضوابط خود ہی طے کر لیے ہیں اور اپنے شاہانہ ٹھاٹ باٹھ قائم رکھنے کے لیے سرکاری خزانہ کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے جب تک ملک میں بیوروکریسی کلچر کی روک تھام نہیں ہوتی پاکستان کے غریب عوام اپنا حق حکمرانی حاصل نہیں کر سکتے موجودہ بیوروکریسی میں سی ایس پی افسران کی کلاس پاکستان میں اپنے آپ کو سب سے اول و اعلیٰ تصور کرتے ہیں غریب عوا م کو دفاتر کے باہر کھڑے کرنا او ان کے جائز کاموں میں نت نئی مشکلات پیدا کرنا عوا م کو اپنے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنا ان افسران کا خاصہ ہے عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں کوئی بھی حکومتی عہدیدار بیوروکریسی پر ہاتھ ڈالنے کو تیار نہیں ہے۔ (سلطان حمید راہی۔ لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن