• news

حکومت کنفیوز اورخوفزدہ ہے، مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی: مشاہد

اسلام آباد (آن لائن) ق لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا کہ حکومت کنفیوز اور خوفزدہ ہے پاکستان کے تین بڑے مسئلے، بلوچستان، بجلی اور بمباری ہے۔ حکومت ان کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ بلوچستان پر بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کر لیا جاتا تو حالات مختلف ہوتے۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کو مواقع دیئے جائیں اور انہیں بااختیار بنایا جائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان پاکستان کا قومی اثاثہ ہیں اور ان کو درپیش مسائل پر پارلیمنٹ میں بات کرینگے۔ ان کی مشکلات قوم کی مشکلات ہیں انہیں حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔ حکومت مسائل حل نہیں کر رہی کنفیوژن پیدا کر رہی ہے یا پھر ان میں مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ من موہن معصوم وزیراعظم ہیں الیکشن کے بعد من موہن سنگھ وزیراعظم نہیں ہونگے بڑا افسوس ہے کہ ہندوستان کا دوہرا معیار ہے ایک طرف سے بھارت مذاکرات کی بات کرتا ہے دوسری طرف امریکہ سے پاکستان کی شکایت کرتا ہے امریکہ کا پاکستان پر انحصار زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں کشمیر کا مسئلہ بھی ڈسکس ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن