سوڈان : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف مظاہرے جاری، 700گرفتار
خرطوم(این این آئی)سوڈان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے اور پٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ،گزشتہ ایک ہفتے سے جاری احتجاج پر قابو پانے کے لیے سیکورٹی فورسز نے سات سو سے زائد افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو دارالحکومت خرطوم سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کئے گئے مظاہروں میں شرکاءنے صدر عمرالبشیر کے استعفی کا مطالبہ کیا جس کے جواب میں حکومت نے مظاہرین سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیاہے، سوڈانی وزیر داخلہ ابراہیم محمود حماد نے میڈیا کو بتایا کہ ان مظاہروں کے دوران 34 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ ان مظاہرین میں وہ دہشت گرد شامل ہو گئے ہیں جو سوڈان کی سرحدوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔