”وزراءکو پیسے دئیے“ سابق بھارتی آرمی چیف کے بیان پر مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ
سرینگر (آن لائن) کشمیری وزراءکو پیسے دینے کے انکشاف پر مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی میں شدید احتجاج‘ ہنگامہ آرائی‘ ارکان کا سابق بھارتی آرمی چیف کی طلبی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے چند روز قبل یہ بیان دیا تھا کہ آرمی کا خفیہ یونٹ کشمیری وزراءکو پیسے دیتا ہے جس پر منگل کو مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں سابق بھارتی آرمی چیف کے اس بیان پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور ارکان اسمبلی نے سابق بھارتی آرمی چیف کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جنرل وی کے سنگھ کے بیان پر انہیں اسمبلی میں طلب کرکے بیان کی وضاحت طلب کی جائے کہ انہوں نے یہ الزام کیوں لگایا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وی کے سنگھ کیخلاف تحریک استحقاق بھی پیش کی گئی تھی۔