ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 6 اکتوبر کو کراچی میں ہوگا
کراچی (آن لائن) ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 6 اکتوبر کو کراچی میں ہو گا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس بار مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے بیشتر ممالک میں چاند ایک ساتھ نظر آنے کا امکان ہے۔ ذوالحج 1434 ہجری کے چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 5 اکتوبر کو صبح 5 بج کر 35 منٹ پر ہوگی۔