8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری، ٹرپنگ سے لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہور (نیوز رپورٹر) بجلی کا خسارہ گزشتہ روز بھی 38 سو میگاواٹ رہا جس کو پورا کرنے کیلئے شہروں اور دیہات میں 8 گھنٹے تک بجلی بند کی گئی۔ لاہور میں 6 گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جاتی رہی۔ گزشتہ روز لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں بجلی کی ٹرپنگ جاری رہی جس سے صارفین کی قیمتی الیکٹرونکس اشیاءجل گئیں۔