• news

برطانیہ میں اسلامی شعائر کے نفاذ کا الزام، مسلم سکول بند کر دیا گیا

لند ن (آن لائن)برطانیہ میں ایک اسلامی سکول کو حکومت کے نگران ادارے کے معائنے کے بعد فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ڈربی کے علاقے میں واقع المدینہ نامی مفت تعلیم فراہم کرنے والے اس سکول پر سخت اسلامی شعائر کے نفاذ کا الزام تھا نگران ادارے آفسٹیڈ کو حاصل ہونے والی معلومات اتنی سنگین تھیں کہ سکول کے قائم مقام سربراہ کے پاس اس کی فوری بندش کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔تاہم مدرسے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکول صحتِ عامہ اور تحفظ کے معاملات کی وجہ سے بند کیا گیا ہے اور اسے مستقبل قریب میں دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ آفسٹیڈ کا کہنا ہے کہ حاصل شدہ معلومات ادارے کے پرنسپل کو بھی فراہم کر دی گئی ہیں تاہم وہ معائنے کی تکمیل تک اپنے خدشات عام نہیں کر سکتا۔سکول کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان کے مطابق یہ مختصر مدت کی بندش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن