• news

پٹرول کی قیمتوں کیخلاف درخواست ہائیکورٹ نے وفاق کی درخواست پر سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت وفاقی حکومت کی طرف سے مہلت کی استدعا پر ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن وفاقی حکومت نے یہاں اضافہ کرکے مزید بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے جس سے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے انتخابات میں عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کرکے ووٹ لئے مگر اب بجلی کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ کردیا ہے۔ درخواست گزار کی طرف سے حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کی جس پر سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن