وزیراعظم نے بتایا منموہن کو بوڑھی دیہاتی عورت نہیں کہا، پارلیمنٹ نے کبھی سپریم کورٹ کو جلدی کرنے کا نہیں کہا: خورشید شاہ
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے انہیں بتایا ہے کہ میں نے بھارتی وزیراعظم کو بوڑھی دیہاتی خاتون سے تشبیہ نہیں دی تھی نہ جانے یہ بات کہاں سے نکلی۔ دریں اثنا اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے چیئرمین نیب کی تقرری میں تاخیر سے متعلق سپریم کورٹ کے اظہار ناراضی پر کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی ہزاروں کیس سالہا سال سے تاخیر کا شکار ہیں جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پارلیمنٹ نے توکبھی نہیں کہا کہ سپریم کورٹ جلدی فیصلے دے ورنہ ہم احتجاج کریں گے۔